جامعہ پشاور نے سینکڑوں بلوائیوں کی جانب سے ڈائریکٹریٹ اف ایڈمنسٹریشن پر دھاوا

جائنٹ ایکشن کمیٹی(جیک) جامعہ پشاور نے سینکڑوں بلوائیوں کی جانب سے ڈائریکٹریٹ اف ایڈمنسٹریشن پر دھاوا بول کر گیٹ اور دروازے پھلانگ کر سٹاف کو گھنٹوں یرغمال بنانے، دفتر کی چیزیں سرکاری املاک اور ڈائریکٹریٹ میں موجود اشیاساتھ لیجانے کے  واقعے کے خلاف جمعہ کے روز  تدریسی  اور مور سے بائیکاٹ کر کے کے ایم سی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں اساتذہ،کلاس تھری،فور اور سنیٹیشن سٹاف کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالببات درج تھے مظاہرے کی قیادت جیک کے صدر ڈاکٹر محمد عزیر اور دیگر  قائدین نے کی اس موقع پر مظاہرین نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  بلوائی تین گھنٹے خیبر ہاوس پر قابض رہے  جبکہ پولیس نے نہ ان افراد کو  یونیورسٹی گیٹ پر روکا اور نہ انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس انکے ساتھ ملی ہوئی تھی  اور بار بار بلانے پر بھی پولیس حرکت میں نہیں ائی  انہوں نے کہا کہ واقعہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ  یونیورسٹی کیمپس اب بلوائیوں کے رحم و کرم پر ہے۔ اس میں پڑھنے والے ہزاروں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور معاون عملہ کی جان و مال اورعزت و آبرو محفوظ نہیں ہے۔ جیک نے  مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں کو ان بلوائیوں سے محفوظ نہیں بنایا جائے اورواقعہ میں ملوث افراد کے خلاف  دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرنے سمیت کوتاہی برتنے پر پولیس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے،جامعہ سے منشیات فروشوں،طالبات کو تنگ کرنیوالوں مختلف گرہوں کے اڈے ختم کئے جائیں، گھروں،ہاسٹلوں اور یونیورسٹی کے دفاتر پر قابض لوگوں کو یہاں سے نکالاجائے اوریونیورسٹی کے مکینوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

 

  • Related Posts

    پشاور : اداروں نے بھی نرسنگ پروگرام کا آغاز کر دیا

    پشاور ۔ بیورو رپورٹ : عام تعلیمی اداروں نے بھی نرسنگ  پروگرام کا آغاز کر دیا  قطعہ نظر اس کے کہ خود لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بھی ہیلتھ ٹیکنیشن بطور…

    پشاور : وزارت صحت سے درخواست

    پشاور : بیورو رپورٹ.  وزارت صحت سے درخواست ہے کہ  نان میڈیکل یونیورسٹی اور کالجز سے نرسنگ اور پیرا میڈیکل ادارے الگ ہی رکھیں اور ان بکڈنگز میں یہ ادارے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views