
ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے )رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی کی کاوشوں سے ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کی نان فنکشنل ایمبولینسز روڈ پر دوڑنا شروع ہوگئیں۔ایک ایمبولینس مرمت کے بعد ریسکیو انتظامیہ کے حوالے کردی گئی۔باقی تین ناکارہ ایمبولینسز کی بھی اوور ہالنگ ایک ہفتہ کے اندر مکمل کرنے کی خوشخبری سنادی گئی۔ایمبولینسز فعال ہونے سے میدیکل ایمرجنسی معاملات مزید احسن انداز سے نمٹائے جائیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ریسکیو کے مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ کا دورہ کیا اور فعال ایمبولینس کا معائنہ کیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے رکن صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دی۔ایمبولینسز فعال کروانے پر ریسکیو حکام نے رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی کا شکریہ ادا کیا۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے ایمبولینسز فعال ہونے پر ریسکیو حکام کو مبارکباد