
سرگودھا(ڈویژنل بیورو)سرگودھا تھانہ عطاشہید کے علاقہ 115رسالہ سیم کے قریب لگے وزن کانٹے پر پٹرولنگ پولیس عرفان شہید کے اہلکاروں نے ڈمپر کو زبردستی کانٹے پر چڑھانے کی کوشش کی جس کے باعث ڈمپر الٹ گیا۔ڈمپر ڈرائیوروں کا پٹرولنگ پولیس عرفان شہید کے خلاف شاہین آباد روڈ پر احتجاج شدید نعرہ بازی کی گئی۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل لگائے جانے والے 115رسالہ کے قریب وزن کانٹا پر اوور لوڈنگ کے نام پر پٹرول چیک پوسٹ عرفان شہید کے اہلکار زبردستی ڈمپروں کو روک کر وزن کرتے ہیں۔اور پانچ سو روپے کا چالان کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز اہلکاروں ڈمپر کو روک کر وزن کروانے کی کوشش کی جس کے باعث جگہ ہموار نہ ہونے سے ڈمپر بےقابو ہو کر الٹ گیا۔جس پر ڈمپروں ڈرائیوروں نے عرفان شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ کے اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ چیک پوسٹ احسن شہید۔عرفان شہید اور چک بہادر کے ایریا پر اوور لوڈنگ کے نام پر دولاکھ کے قریب جرمانہ اور ایک لاکھ روپے کانٹے کے نام پر بٹور لیے جاتے ہیں۔جس پر سٹون ٹرانسپورٹ یونین اور ٹرانسپورٹرسراپا احتجاج ہیں۔