
کھاریاں (ای این آئی) تین مئی عالمی یوم صحافت کے موقع پر زیر صدارت صدر کھاریاں پریس کلب چوہدری جاوید وڑائچ تقریب منعقد ہو ئی
تفصیلات کے مطابق تین مئی عالمی یوم صحافت کے مو قع پر کھاریاں پریس کلب کے صدر چوہدری جاوید وڑائچ کی زیر صدارت تقریب منعقد ہو ئی،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔آزاد ی صحافت اور آزادی اظہار رائے کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی کی ضامن سمجھی جاتی ہے، ریاستی جبر اور غیر ریاستی عناصر کی مبینہ کارروائیوں کے سبب پاکستان میں آزادی صحافت اور رائے کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ سالوں میں کئی صحافی قتل ہو گئے اور کئی صحافیوں پربے بنیاد مقدمات درج جبکہ کچھ صحافیوں کو نو ٹس بھی جاری ہوئے،پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پیکا کے کالے قانون کے تحت کسی آن لائن فورم پر رائے دینے پر بھی مقدمات درج کر لیے جاتے ہیں جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں ہتک کے قوانین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔عالمی یوم صحافت پر پاکستانی صحافتی برادری اس بات کا عہد کرتی ہے کہ کسی بھی دباؤ کے باوجود آزاد انہ اور ذمہ دارانہ سچ عوام تک پہنچاتے رہیں گے،جبکہ وطن عزیز اور عالم اسلام کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتے رہے گے،جبکہ اس موقع نائب صدر کھاریاں پریس کلب شاہد بیگ،فنانس سیکرٹری سلیم بٹ نے بھی اپنے اپنے خیال کا اظہار کیااور کھاریاں پریس کلب اور معززین سے تقریب میں شرکت پر اظہار تشکر پیش کیا