
کھاریاں (شاہد بیگ سے)
جگر گوشہ امیر المجاہدین حافظ محمد انس حسین رضوی کی عید گاہ کھاریاں میں آمد ۔
انتظامیہ عید گاہ کھاریاں اورعہددران و کارکنان تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پرتپاک استقبال کیا ۔
پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ۔”لبیک لبیک یارسول اللہ لبیک ” کے فلک شگاف نعروں کی گونج ۔
صاحبزادہ محمد انس حسین رضوی نے خطبہ جمعہ دیا ۔انداز بیان سےعلامہ خادم حسین رضوی کی جھلک نظر آئی ۔
صدر ویلفئیر ٹرسٹ عید گاہ کھاریاں و چیئرمین بزم تصوف چوہدری بشارت احمد ایڈوکیٹ کی دعوت پر صاحبزادہ محمد انس حسین رضوی کا دورہ اسلامک لائبریری عیدگاہ کھاریاں کا دورہ
اسلامک لائبریری آمد پر چوہدری بشارت احمد ایڈوکیٹ خطیب عید گاہ مسجد علامہ پروفیسر نوید اقبال چوہدری عرفان نصیر مرالہ چوہدری مشتاق دھنی چوہدری آصف ڈھولہ صاحبزادہ سید زین العابدین شاہ و دیگر نے استقبال کیا اور مالا پہنائی ۔
صاحبزادہ محمد انس حسین رضوی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا
چوہدری بشارت احمد ایڈوکیٹ نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ اسلامک لائبریری عید گاہ میں نشت کے بارے میں بتایا اور ختم نبوت کے حوالے سے اپنی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ جس پر صاحبزادہ محمد انس رضوی نے استقامت کی دعا کی ۔