
ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے )دانش سکول گرلز و بوائز ونگ میں نئے تعلیمی سیشن کے تحت کلاس ششم میں داخلہ کےلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔اوپن میرٹ،سیلف فنانس اور ڈے سکالرز کےلئے تحریری ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو بارہ بجے دن ادارہ میں لیا جائے گا۔پرنسپل گرلز ونگ شبنم حسیب نے بتایا کہ بچیوں کےلئے عمر 10 سے 13 سال جبکہ لڑکوں کےلئے 10 سے 12 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ آخری تاریخ 31 مارچ 2025 تک ہے داخلہ فارم ادارہ،تحصیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،سنٹرز آف ایکسیلنس یا ادارہ کی ویب سائٹ
hhps://danish school.punjab.gov.pk
سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔پرنسپل شبنم حسیب نے سیلف فنانس کےلئے ماہانہ فیس2500 روہے اور ڈے سکالرز کےلئے فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔قواعد و ضوابط اور مزید معلومات کےلئے ادارہ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔