سرگودھا ایک سال پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی محنت کش کو انصاف نہ مل سکا پولیس خاموش تماشائی بن گئی

سرگودھا (رپورٹ ای این آئی)سرگودھا ایک سال پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی محنت کش کو انصاف نہ مل سکا پولیس خاموش تماشائی بن گئی
سرگودھا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 57 جنوبی سرگودھا کے رہائشی محنت کش ظہیر احمد کے گھر گزشتہ سال مئی 2023 میں چوروں نےگھس کر گھر کا صفایا کردیاتھا۔جس میں موٹرسائیکل ہونڈا 125 موبائل لاکھوں روپے نقدی سمیت گھر کے قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 337/23 بھی درج ہوا مگر تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا اور نہ ہی کسی کا سراغ مل سکا۔پولیس تھانہ عطا شہید حسب معمول ٹال مٹول کرتی نظرآتی ہے۔ جبکہ سائل حصول انصاف کے لئے دربدر ہوگیاہے۔میری ساری زندگی کی جمع پونجھی سے مجھے محروم کردیا گیا۔خداراہ مجھے انصاف دیا جائے اور پولیس میرے ملزم پکڑ کرمیری داد رسی کرے محنت کش ظہیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رو پڑا۔ملزمان نے میرے گھر کے بستر تک چوری کرلئے ہیں۔مگر میری فریاد سننے والا کوئی بھی نہیں ہے۔مجھے انصاف نہ ملا تو خود سوزی کرلوں گا۔میں اعلی حکام وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او سرگودھا ڈی پی او سرگودھا سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور میرا سامان و نقدی برآمد کی جائے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views