آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے

 ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف)

آر پی او  ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ریجنل آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں چاروں اضلاع کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست پیش کیےجن کے حل کے لیے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے موقع پر احکامات جاری کیے ۔آر پی او نے متعلقہ افسران کو تمام درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ لینے اور مقررہ مدت کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا  کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے ،شہریوں کو درپیش  مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو فوری طور پر سننا اوران کی داد رسی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views