نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) اسسٹنٹ کمشنر نوشھروفيروز علی شان نے گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مراکز کے انچارج کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے