اوکاڑہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
![]() |
محترمہ مقدس مجید صاحبہ CEO جی ایس ٹی وی UK |
جی ایس ٹی وی UK کے زیراہتمام اوکاڑہ پریس کلب میں تقریب کا انقعاد،سی ای او محترمہ مقدس مجید صاحبہ کےاعزاز میں اوکاڑہ پریس کلب میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔سی ای او محترمہ مقدس مجید صاحبہ تقریب میں شرکت
کے لیے مانچسٹر یو کے سے اوکاڑہ تشریف لائیں۔تقریب میں جی ایس ٹی وی یوکے سے وابستہ اینکرپرسنز، رپورٹرز اور ٹیکنیکل ٹیم میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے ممبرزکو تعریفی شیلڈز سے نوازاگیا۔ شیلڈ حاصل کرنے والوں میں سلیم سنی ایم ڈی یو کے، شہزاد علی ایم ڈی پاکستان، سلمان قریشی اینکرپرسن،محمد الیاس ڈائریکٹر،شفیق عباسی ایڈیٹر، عیشا یاسین نیوز اینکر،آفاق منظر بیورو چیف پنجاب، محمد شمعون بیورو چیف وہاڑی، مولاداد بیوروچیف مانسہرہ، اقرار بخاری، رانا عرفان، طارق سہیل اور گرافک ڈیزائنر مغلجی شامل ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر زاہد بلال ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز
یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور صدر اوکاڑہ پریس کلب شیخ شہباز شاہین تھے ،دیگرممتاز شخصیات میں پروفیسر عبدالروف،پروفیسر عائشہ سلمان ایڈیشنل سیکرٹری پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن،نورین مصطفی جنرل سیکرٹری ادب قبیلہ اوکاڑہ،صدر انجمن تاجران شیخ ریاض ، چیرمین انجمن تاجران اوکاڑہ حاجی فیضل،رانا ماجد نوشاہی، سلمان شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ،
وسیم چوہدری محکمہ اطلاعات، پروفیسر امین انجم،مجاہد سلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،جاوید راہی افسانہ نگار،زاہد منیر ،ملک رمیض راجہ شامل تھے۔سی ای او محترمہ مقدس مجید نے جی ایس ٹی وی کی کامیابیوں اور مستقبل کے حوالہ سے اظہار خیال کیا اور اوکاڑہ پریس کلب میں شاندار طریقہ سے ویلکم کرنے پر منتظمین
کا شکریہ ادا کیا۔صدر پریس کلب شیخ شہباز نے میڈیا کے حوالہ سے جدید رجحانات اور مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اوکاڑہ پریس کلب کی جانب سے بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں میڈم مقدس مجید کو اوکاڑہ پریس کلب کی اعزازی لائف ٹائم ممبر شپ سے نوازا گیا۔جی ایس ٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن سلمان قریشی سینئر نائب صدر اوکاڑہ پریس کلب نے دورہ پاکستان کے دوران اوکاڑہ آمد پرانکا شکریہ ادا کیا اور انکا کہنا تھا کہ میڈم
![]() |
تحریر و ترتیب۔میاں میراحمدمستانہ سہروردی سینئر صحافی و کالم نگار |
مقدس مجید ہماری دعوت پر اوکاڑہ پریس کلب تشریف لائیں اور یہاں بہترین تقریب کا انعقاد ہوا۔جی ایس ٹی وی کی کامیابیوں میں ٹیم ممبرز کے ساتھ سی ای او مقدس مجید کا کردار کلیدی ہے انہوں نے ادارہ سے وابستہ ہر فرد کا خیال رکھا اور مکمل معاونت کی۔جی ایس ٹی وی یو کے کی ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے۔ ہم پروفیسر زاہد بلال ،صدر پریس کلب شیخ شہباز شاہین سمیت تمام شرکا کے شکرگزار ہیں جن کی آمد سے تقریب کا چار چاند لگے اور کامیاب پروگرام کا انعقاد ممکن ہوا۔