اپناگھر“پروگرام کی قرعہ اندازی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان میں بٹن دبا کر افتتاح کردیا

 ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)اپناچھت ……اپناگھر“پروگرام کی قرعہ اندازی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان میں بٹن دبا کر افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کمشنر آفس ڈی جی خان میں صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور عمائدین کی موجودگی میں ”اپنی چھت اپناگھر“پروگرام کی قرعہ اندازی کی 

ڈی جی خان میں ہونیوالی قرعہ اندازی میں پہلا نام عبدالطیف نامی شہری کا نکلا،کامیاب افراد کو 15ستمبر تک قرض کی پہلی قسط مل جائے گی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو مبارکباد

 قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 15لاکھ تک قرض لینے پر 7سال میں 14ہزار روپے ماہانہ کی قسط ادا کرنی ہوگی

”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ ثابت ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

لاہور5ستمبر:…… اپنی چھت۔۔۔ اپنا گھر پروگرام کے لئے تمام اضلاع میں قرعہ اندازی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیرہ غازیخان میں قرعہ اندازی کرکے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا باقاعدہ آغازکر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی عمائدین کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے لئے بٹن دبائے۔ڈیرہ غازی خان میں اپنی چھت۔۔ اپنا گھر پراجیکٹ کے لئے قرعہ اندازی میں 185 درخواست گزار کامیاب قرارپائے جبکہ ڈی جی خان میں پہلا نام عبداللطیف نامی شہری کا نکلا،دوسرا نام محمد اعظم، تیسرا مدیحہ قادر اور چوتھے خوش نصیب عبد الستار تھے۔ ڈیرہ غازیخان میں 1778 -افراد نے اپنی چھت۔۔اپنا گھر پروگرام کے لئے اپلائی کیا۔قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 15-ستمبر تک قرض کی پہلی قسط مل جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت۔۔ اپنا گھر پروگرام میں کامیاب افراد کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کی تاریخ کا سب سے پڑا پروگرام ثابت ہوگا۔ہر سال ایک لاکھ افراد کو گھر دینے کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ”اپنی چھت۔۔۔۔ اپنا گھر”سکیم میں کوئی سفارش نہیں،سب کو میرٹ پر قرض ملے گا۔قرض کی ماہانہ قسط کرائے کی رقم سے زیادہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ قرض لینے والے کو بھی ماہانہ 14 ہزار تک ہی ادا کرنے ہوں گے۔ سات سال میں اصل رقم ہی ادا کرنا ہوگی۔ شہر میں 5مرلے اور دیہات میں 10- مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزراء شیر علی گورچانی، رانا سکندر حیات، معاون خصوصی ذیشان ملک،ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ، کمشنر، ڈی سی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views