ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کاروائی جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

 ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کاروائی

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار۔ مسافروں کی شناخت اسد خالد اور زین العابدین کے نام سے ہوئی۔ ملزم اسد خالد مصر سے فلائٹ نمبر G9552 کے ذریعے سیالکوٹ ائرپورٹ پہنچا تھا۔ ملزم کا پاسپورٹ جعلی ویزہ کی وجہ سے مصری حکام نے ضبط کر لیا تھا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزم پچھلے 14 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ ملزم نے منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے عمران نامی ایجنٹ سے یونان کا ویزہ حاصل کیا۔ ملزم نے اس مقصد کے لیے متعلقہ ایجنٹ کو 10 ہزار سعودی ریال ادا کیے۔ ملزم نے مذکورہ جعلی ویزہ پر القسیم ائر پورٹ سے یونان سفر کرنے کی کوشش کی، جہاں مصری حکام نے جعلی ویزہ ثابت ہونے پر 15 دن کے لیے جیل رکھنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم زین العابدین کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم فلائٹ نمبر FZ 337 کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچا۔ ملزم نے البانیہ کے جعلی ویزہ پر سفر کیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزم نے 30 لاکھ روپے کے عوض البانیہ کا ویزہ گوجرانوالہ کے رہائشی ملک سکندر نامی ایجنٹ سے حاصل کیا۔ ملزم نے سیالکوٹ سے آذربائیجان کا سفر کیا جہاں ایجنٹ نے اس کو جعلی ویزہ دیا۔ ایجنٹ نے ملزم کو البانیہ بذریعہ دبئی بھجوانے کی کوشش کی۔ دبئی ائر پورٹ پر حکام نے ملزم کو روک لیا اور پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔

ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے

  • Related Posts

    شہر میں بھینسوں کے بھانوں پر پابندی کے باوجود ایک بار پھر بھینس باڑے آباد ہونے لگے

    ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)شہر میں بھینسوں کے بھانوں پر پابندی کے باوجود ایک بار پھر بھینس باڑے آباد ہونے لگے جس کے سبب پہلے سے موجود سیوریج مسائل میں…

    سرگودھا (رپورٹ بیورو ای این آئی) سرگودھا ڈی جی پی ایچ اے کی کمزور ایڈمنسٹریشن کروڑوں روپے لگا کر عوام کو تفریح کی سہولت میسر کرنے والا پی ایچ اے پارک یونیورسٹی روڈ تفریح گارڈن لون تالاب کی صورت اختیار کر گیا

      سرگودھا (رپورٹ بیورو ای این آئی) سرگودھا ڈی جی پی ایچ اے کی کمزور ایڈمنسٹریشن کروڑوں روپے لگا کر عوام کو تفریح کی سہولت میسر کرنے والا پی ایچ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views