بھاولپور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انوراورجناب ایڈیشنل ائی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر **جناب نصیب اللہ خاں * کی خصوصی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر **جناب محمد واصف * کی زیر نگرانی میں* *جنرل بس اسٹینڈ موہل چوک بہاولنگر** میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی جناب محمد واصف،ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی انچارج اور یونٹ، ڈرائیوروں اور اڈا انچارج نے شرکت کی ٫،اس موقع پر
🌟روڈ سیفٹی اور
ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے خصوصی *لیکچر* دیا گیا اور
🌟 ڈرائیوروں میں خصوصی معلوماتی *پمفلٹ* بھی تقسیم کیے گئے ۔علاوہ ازیں
🌟 ڈرائیور حضرات کو ٹریفک پولیس کے قوانین پر عملدرآمد کا سختی سے پابندی کرنے کا بتایا گیا ۔
🌟 اس موقع پر ڈرائیوروں کو
🌟لائسنس بنوانے۔رینو کروانے کا بھی بتایا گیا ۔اسکے علاوہ
🌟ون وے کی خلاف ورزی
🌟اوورسپیڈ
🌟اوور لوڈنگ
🌟غلط پارکنگ سے اجتناب کرنےکا لیکچر بھی دیا گیا۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں ۔اس کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
🌟 *لائن *لین* کی پابندی کا بھی بتایا گیا۔اور ٹریفک پولیس کے تمام قوانین اور ضوابط کابھی بتایا گیا ۔
🌟اس موقع پر ڈرائیورز نے سٹی ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔