بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذولفقار احمدنے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر میں 28 اکتوبر سے یکم نومبرکے دوران پانچ سال تک کی عمر کے5لاکھ92ہزار 575بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136فکس، 2562موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں,چنانچہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین وٹامن اے کیپسول پلوائیں۔انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سول سوسائٹی کے معزز نمائندوں کو چاہئے کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر سے ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 31 اکتوبر اور 1نومبر تک کی جائے گی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ۔ ڈی ایچ او صحت کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے دوران ہسپتال کے تمام شعبوں، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکرانکی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر حسین سی ای او ہیلتھ ایم ایس متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…