بہاولنگر(میاں میراحمدمسٹانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر5جون سے صوبہ بھرمیں پلاسٹک کے ایک باراستعمال ہونے والی اشیا پر پابندی عائد کی دی گئی ہے۔

بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )

ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر5جون سے صوبہ بھرمیں پلاسٹک کے ایک باراستعمال ہونے والی اشیا پر پابندی عائد کی دی گئی ہے۔انہوں نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء 75 مائیکرون سے کم موٹائی 12×16 انچ سے کم سائز کے پلاسٹک بیگ،پلاسٹک سٹکس والی

ائیربڈذ،غباروں والی پلاسٹک سٹکس ،پلاسٹک کے جھنڈے، پلاسٹک کینڈی سٹکس، پلاسٹک آئس کریم سٹکس، پولی سٹائین ڈسپوزیبل کپ ،گلاس، پلیٹیں اور فوڈ باکسر(سائروفوم)مٹھائی کے ڈبوں پر پلاسٹک ریپنگ،پلاسٹک کارڈ، پلاسٹک سگریٹ پیکٹ،40 مائیکرون سے کم ملٹی لیئرپیکنگ (کھانے، ادویات کے لئے استثناء) اور 80 مائیکرون سے کم پلاسٹک یا پی وی سی بینرز، ان کی پیداوار اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام پلاسٹک سے بنی اشیا کا استعمال ہرگزنہ کریں یہ موذی امراض کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہیں لہذا عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، دکاندار سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے۔  ڈپٹی کمشنر  نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ عوامی آگہی کے لئے تعلیمی اداروں، پبلک مقامات پر خصوصی مہم چلائی جائے جس میں انسانی صحت کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، انسپکٹر ماحولیات اور دیگر محکموں کے سربراہان شریک تھے.

  • Related Posts

    بہاولنگر ( میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ) گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف

    گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف  شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے۔ …

    بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) دی پوسٹ گریجویٹ کالج آف بوائز “سرکل منچن آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا شاندار انعقاد

      بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بی کے ویژن کے مطابق۔۔۔ مثالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھاولنگر  *نصیب اللہ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views