بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء سدا بہار ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کا احسن اقدام دو قریبی ہمسایوں میں دیرینہ رنجش ختم کروا کر صلح کروا۔علاقہ بھر میں مسرت کا سماں۔۔۔۔
پرانی رنجش دوستی میں تبدیل صلح کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم اور نوٹوں کی بارش۔۔ڈاہرانوالہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت
چوہدری اپوبکر ظفر سندھو،
الجنت گارڈن کے اونر شبیر حسین ناز،معروف ڈویلپرز چوہدری ناصر محمود سندھو اور رانا سرفراز کے درمیان پرانی چپقلش چلی آ رہی تھی مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء سدا بہار ایم این اےچوہدری احسان الحق باجوہ نے بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے۔۔۔چوہدری
ابوبکر ظفر سندھو،چوہدری ناصر محمود سندھو ،شبیر حسین ناز اور رانا سرفراز کے درمیان صلح کروا دی اس خوشی کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔۔۔ نوٹوں کی بارش اور مٹھائیاں تقسیم ۔۔۔ڈاہرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری
ابوبکر ظفر سندھو، شبیر حسین ناز اور چوہدری ناصرمحمود سندھو کی طرف سے خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے 4 من کا بھینسا اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کا فیصلہ کیا اس مبارک کام کو سرانجام دینے کے لئے مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء سدا بہار ایم این اے چوہدری احسان الحق باجو ہ نے اپنے دست مبارک سے بھینسے پر ھاتھ رکھ کر
دعا خیر کروائی .الجنت گارڈن اور الجنت سویٹس کے اونر
شبیر حسین ناز نے مستحق لوگوں میں گوشت تقسیم کیا۔