بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء سدا بہار ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ بننے کے بعد سدا بہار ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ بھاولنگر پہنچنے پر تاریخ کا سب سے بڑا استقبال

 بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)

مسلم لیگ  ن کے ممتاز رہنماء سدا بہار ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ  بننے کے بعد سدا بہار ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ بھاولنگر پہنچنے پر تاریخ کا سب سے بڑا استقبال کیا گیا۔سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ شامل تھا اتنے بڑے پیمانے پر تاریخی استقبال جو شاید بھاولنگر کی تاریخ میں آج تک کسی سیاسی رہنماء کا نہیں ہوا۔  اپنے آبائی شہر  ڈاہرانوالہ آمد پر بھی  انکا جگہ جگہ فقید المثال تاریخی  استقبال کیا گیا.سدا بہار MNAچوہدری احسان الحق باجوہ بہت بڑی ریلی کے ساتھ  ڈاہرانوالہ شہر داخل ہوئے.اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم و ایم پی اے فورٹ عباس کاشف نوید پنسوتہ اور ایم پی اے بھاولنگر سہیل خان بھی تھے۔سب سے بڑا استقبال رفیع ٹریول اینڈ ٹوور پر کیا گیا.جہاں چیئرمین چوہدری محمد رفیع کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد ذکی نے چوہدری احسان الحق باجوہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

 ڈاہرانوالہ آمد پر ان کا استقبال  کرنے والوں میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ڈاہرانوالہ کے چیئرمین چوہدری حاجی محمد رفیع ،صدر چوری محمد اقبال، جنرل سیکرٹری حاجی محمد شفیق ظہیر،نائب صدر جمشید ربانی،چئیر مین ڈاہرانوالہ پریس کلب میاں میر احمد مستانہ سہر وردی،صدر محمد محمود طارق،جنرل سیکرٹری چوہدری مظہر حسین،جوائنٹ سیکرٹری عامر شفیع،ممبر پریس کلب محمد اکرم و فیصل جاوید،سبزی منڈی کے سابق صدور حاجی محمد طارق،ندیم افضل کمبوہ،حاجی شبیر کھوکھر،حاجی ارشد علی ارشاد، چوہدری محمد تقی اور دیگر اراکین نے کیا اس موقع پر احسان الحق باجوہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گٸیں اور ہار پہناۓ گٸے ۔مسلم لیگ ن کے کارکنان ، سول سوساٸٹی و دیگر نے احسان الحق باجوہ کو پارلیمانی سیکرٹری بننے پر مبارک باد دی ۔ایم این اے احسان الحق باجوہ نے شان دار استقبال پر ڈاہرانوالہ کے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔بعد ازاں چوہدری احسان الحق باجوہ کا قافلہ پراجیکٹ دفتر ڈاہرانوالہ پہنچا جہاں ان کے اعزاز میں ایک استقبالی جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا.چوہدری احسان الحق باجوہ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اورچوہدری زاہد اکرم MPA،حاجی محمد اکرم،چوہدری کاشف نوید پنسوتہ،ایم پی اے سہیل خان سب ملکر

 ڈاہرانوالہ کو تحصیل بنا کر ہی دم لیں گے

ڈاہرانوالہ اور گردونواح میں سوئی گیس کی فراہمی مقامی ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی کوششیں آخری مراحل میں ہے 

اس کے علاوہ ڈاہرانوالہ سے فورٹ عباس تک نئی ڈبل سڑک ہارون آباد سے ڈاہرانوالہ تک موٹروے کی طرز پر سڑک کی تعمیر 138 مراد موڑ سے 140 مراد پنسوتہ چوک تک سڑک کی مرمت 

ان سبھی وعدوں پر عنقریب عمل شروع ہو جائے گا

ڈاہرانوالہ شہر 169 مراد 174 مراد 168 مراد 33 تھری آر کی ہر گلی محلے میں سیوریج کی فراہمی 

یہ تمام وعدے مقررین کے خطاب کے مطابق عنقریب پورے کئے جائیں.

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views