بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) چشتیاں جرائم کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائنگے ظالم سے کسی قسم کی رعائت نہ برتی جائے گی مظلوم کی داد رسی کے لئے ہمہ وقت تیارہیں اس امرکا اظہار دبنگ ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن ماجد حسین پراچہ نے میڈیا نمائندوں سے ایک ملاقات کے موقع پر کیامزید انہوں نے کہاکہ جوئے کے اڈوں پر کاروائی کرتے ہوئے ان سے آہنی ہاتھوں سے
نمبٹاجائیگا جوئے جیسی لعنت سے بچاو کے لئے عوام کو ہمارا ساتھ دیتے ہوئے ان اڈوں کی نشاندہی کرے تاکہ انکے خلاف بروقت کاروائی کی جائے چوری ڈکیتی کی روک تھام کے لئے گشت کو موثر بنایا ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر سیکورٹی کوسخت کیا گیاہے تاکہ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو روکاجاسکے شہر کے امن وامان کو برقرارکھنا ہم سب کا فرض ہے اسلئے ہم سب کو مل کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوشش کرنی ہوگی مزید انہوں نے کہاکہ میڈیا کو چاہیے کہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کویقینی بنائے آئی جی پنجاب اور نصیب اللہ خان DPOبہاولنگر کی ہدایت پر تھانہ میں آئے سائلین کو فوری میرٹ پر انصاف فراہم کیاجائے گامیرے دفتر سائل کے لئے ہروقت کھلے ہیں بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر انصاف کرنے کی بھرپورکوشش کرونگاکسی بھی سائل کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دونگا اور اسکے ساتھ ساتھ میرے تھانے میں موجود تمام ٹیم سائل کے ساتھ تعاون کریگی اور اگر کسی ملازم نے کسی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تو سختی سے پیش آونگا منشیات فروشوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں گزشہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ حاصلپور روڈ جناح ٹاون سے منشیات فروش کوگرفتارکیاہے جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمدکی گئی ہے مزید بھی کاروائی جاری ہے