بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،اراضی ریکارڈ سنٹراور بہاولنگر ہارون آباد روڈ کا معائنہ کیا

 بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)



ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،اراضی ریکارڈ سنٹراور بہاولنگر ہارون آباد روڈ کا معائنہ کیا اور مختلف ہدایات کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال  کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا ،ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اورمریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے  ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ انہوں نے ایم ایس و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کےعلاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع سی ای او ہیلتھ اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنےاراضی ریکارڈ سنٹرمیں دستیاب سہولیات، فردات وانتقالات کے اجراء سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سٹاف کی حاضری، ریکارڈ روم ، ٹوکن سسٹم ، سائلین کو انکی اراضی سے متعلق کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اور دیگر امور کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ زیر التوا معاملات کو فی الفور نمٹایا جائے اور سروس ڈیلیوری میں سائلین کے مسائل برق رفتاری سے حل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے زیرتعمیر ہارون آباد کارپٹ سڑک کا معائنہ کے موقع پر یدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شاہدہ حفیظ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ماڈل ٹاؤن ہائی سکول بہاولنگر بیر والا ہائی سکول کا دورہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکولوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور تمام گراونڈز کو بچوں کے لیے کھولا جائے تاکہ بچوں کو کھیل کود کے مواقع میسر آئے

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views