بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع و تحصیل افسران ہسپتالوں میں شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کے اچانک دورہ کے موقع پرہسپتال میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، سٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی کوالٹی اور دستیابی سمیت صفائی ستھرائی کے نظام کا بطور خاص جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس حوالے سے میں خود تمام ہسپتالوں ،بنیادی مرکز صحت اور ہیلتھ یونٹ کے وزٹس کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وزٹ کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بھرپور ریلیف کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔ضلع کے ہیلتھ سیکٹر سمیت دیگر تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر جانچا جا رہا ہے۔عوامی خدمت پر بھرپور توجہ مرکوز رہے گی جو کہ ہماری بنیادی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔