بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وفاقی محتسب کے حکم سے اسٹیٹ لائف نے شکایت گزار کو دس لاکھ بیاسی ہزار روپے ادائیگی کی منظوری دے دی۔

 

بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)

وفاقی محتسب کے حکم سے اسٹیٹ لائف نے شکایت گزار کو دس لاکھ بیاسی ہزار روپے ادائیگی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شکایت گزار محمد قاسم نے وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کو درخواست دی۔ اسکی بیوی نے اسٹیٹ لائف سے ایک پالیسی خریدی اور بعد ازاں اسکا 2023 میں انتقال ہو گیا۔ متعدد بار اسٹیٹ لائف کے دفاتر کے دھکے کھانے کے باوجود اسکو کلیم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ دوران سماعت وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر زاہد ملک نے اسٹیٹ لائف کے نمائندہ کو درخواست گزار کا کلیم فوری ادا کرنے کا حکم دیا۔ جس پر محکمہ نے مذکورہ شکایت گزار کو انشورنس کلیم کی رقم مبلغ -/10,82,000 ادائیگی کی منظوری دے دی۔

اس موقعہ پر ڈپٹی رجسٹرار یاسر شبیر ملک صاحب بھی موجود تھے۔ سائل نے وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی اور ڈاکٹر محمد زاہد کا شکریہ ادا کیا جنکی کوششوں سے ڈیتھ کلیم کی ادائیگی ممکن ہوئی،  سائل نے بتایا کہ گزشتہ سال سے دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکا تھا اور وفاقی محتسب بہاولپور میرے لئے مسیحا ثابت ہوا ہے۔

مزید براں ڈاکٹر محمد زاہد نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام  کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے-  اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے. شکایت کنندگان نے اس بات کی تائید کی اور کہا کہ اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے انکو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے اور بتایا کہ وفاقی محتسب میں شکایت درج کروانا بہت آسان اور سادہ ہے، سائل بذریعہ آن لائن، وٹس ایپ،ڈاک اور دفتر میں موقع پر جمع کروا سکتا ہے۔ کنندگان نے اس بات کو مذ ید اجاگر کیا کہ انکی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ وٹس ایپ ہو جاتا ہے, اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا.

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views