بہاولپور۔تودے کے نیچے دب کر مرنے والے پانچ افراد کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ڈاکٹرمظہراقبال چوہدری

 

بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)

زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اچانک موت سے دین اسلام میں پناہ مانگنے کا حکم ہے تودے کے نیچے دب کر مرنے والے پانچ افراد کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں پانچ افراد کی اچانک موت ایک بڑا سانحہ ہےجس پر ضلع بہاول نگر کی فضا سوگوار ہے غمزدہ فیملیز کےغم میں برابر کے شریک ہیں 

ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے ممتاز پارلیمینٹرین عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سانحہ یتیم والا پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا 

عوامی لیڈر نے کہا تحصیل ہارون اباد میں سانحہ یتیم والا چند بڑے سانحات میں شامل ہے اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں من مٹی کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی موت کی تکلیف کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے اور اعلی سطحی حکومتی وفد مرحومین کے لواحقین کے گھر جا کر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرے 

ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا مرحومین کی فیملیز سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں دعا گو ہیں خداوند متعال مرحومین کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views