بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگرشاذب سعید نےسینیئر سول جج منظرحیات کھوکھرکے ہمراہ نو تعمیر شدہ فیملی کورٹ کمپلیکس کا افتتاح کردیا اوروہاں توتعمیر عدالتیں محمد ضیاء خان سینیئرسول جج فیملی ڈویژن اورحافظ راو جہانگیر جج فیملی کورٹ بہاول نگر کے سپرد کی گئیں۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید نے فیملی کورٹ کمپلیکس میں موجود سہولیات کا معائنہ کیا اور اس بابت ایس ڈی او بلڈنگ کو ضروری ہدایات جاری کیں بعد ازاں محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ نے اگ بجھانے کے حوالے سے ضلع بھر کے عدالتی اہلکاروں کو اس بابت بریفنگ دی اس حوالے سے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضروری ہدایات جاری کی۔