بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو ادویات و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ صحت کی سہولت ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نےمسلم لیگ ن کے ممبرپنجاب اسمبلی سہیل خان، چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹراقبال مکوال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں ، کارڈیک وارڈ ڈائیلسز وارڈ ،ایمرجنسی ۔گائنی وارڈز،پیڈز وارڈ وغیرہ میں مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں صفائ اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ہسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرمحمد اظہرفاروق اور ڈی ایم ایس ماجد ملک بھی موجود تھے۔
بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا
بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…