🇵🇰پاک چین دوستی زندہ آباد🇨🇳
![]() |
تحریر و ترتیب۔میاں میراحمدمستانہ سہروردی سینئر صحافی و کالم نگار
چین کے صوبے سنکیانگ میں پنجاب کے نوجوانوں نے چینی کلچر ڈے کے موقع پر پنجابی لباس دٌھوتی کٌرتا پہن کر اپنے کلچر کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجابی کلچر کی دٌھوم مچادی۔زبردست پذیرائی۔۔
چین کے صوبے سنکیانگ کی زرعی یونیورسٹی
میں پاکستان پنجاب کے ضلع بھاول پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان چوہدری حامد رضا 王帅 نے چینی کلچر ڈے پر کڑتا چادر اور پگڑی پہن کر
اپنے آبائی پنجابی کلچر کی نمائندگی کی ۔جس کے ہمراہ ان کے کلاس فیلو احسان الحق اور چینی دوست مس رینا 热娜 بھی تھیں ۔پنجابی
کلچر کو فروغ دینے کے لیے ان کے چینی اساتذہ Xingna(邢娜اورXinxin(辛欣) نے بہت تعاون کیا ۔جس سے چینی عوام کی پاکستان سے محبت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔بیرون ملک بھی اپنے اجداد کے پنجابی کلچر کو فروع دینے کے اس اقدام کو سینئر صحافی میاں میر احمدمستانہ سہروردی اور پنجابی قوم نے بہت سراہا ۔ پاکستانی نوجوان چوہدری حامد رضا آرائیں چینی نیشنل TV کی زینت بنے رہے.