تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے میں بڑی تعداد میں کارکنان کی شرکت، حکومتی رکاوٹیں ناکام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سنگجانی کے مقام پر سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ جاری ہے۔ باوجود اس کے کہ جلسہ گاہ جانے والے اہم راستوں پر کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد جلسے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی تقاریر کا سلسلہ جاری ہے، جس میں حماد اظہر، شیر افضل مروت، راجا ناصر عباس، جمشید دستی اور عون عباس پبی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

جلسے کے دوران حماد اظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے صوابی کے جلسے میں آپ سے بڑا اعلان کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور اب پنجاب میں بڑا میدان لگنے والا ہے، ہمیں آخری خون کے قطرے تک کھڑے رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ہم سے خوفزدہ ہیں، اور اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان آئین پر یقین نہ رکھتا ہوتا  تو کب کا حکمرانوں کا تختہ الٹ چکا ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی اسٹیج پر موجود تھیں، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تاحال جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے منتظمین کو شام سات بجے تک جلسہ ختم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم جلسہ جاری ہے۔ این او سی کے مطابق جلسے کی اجازت دوپہر 4 بجے سے شام 7 بجے تک تھی، اور وقت پر جلسہ ختم نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

دریں اثنا، ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سگنلز ڈاؤن ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والی ٹرینیں بھی لیٹ ہو چکی ہیں، جس کی وجہ پی ٹی آئی جلسہ بتائی جا رہی ہے۔

 

  • Related Posts

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، سکیورٹی فورسز کو شرپسندی میں ملوث کسی…

    پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

     رپورٹ :  ای این ائی کے نمائندہ راشد خان   پولیس لائن پر دہشتگردوں کے  حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views