گجرات ( رپورٹ شاہد بیگ سے )
5ملزمان گرفتار، رائفل کلاشنکوف، رائفل 223بور، رائفل 8MM، پسٹل 30 بور، میگزینز اور سینکڑوں روند برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحی برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد افضل 2۔ محمد اشرف3۔ اکبر علی 4۔ لعل سید 5۔ محمد ارشد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر رائفل کلاشنکوف، رائفل 223بور، رائفل 8MM، پسٹل 30 بور، میگزینز اور سینکڑوں روند برآمد کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔