منڈی بہاؤالدین ( میا ں شریف زاہد) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر منڈی بہاؤالدین میں
جماعت اسلامی کی زیر قیادت کالج چوک میں مہنگی بجلی مہنگا پیٹرول اور مہنگائی کے خلاف دھرنا دیا گیا جس میں جماعت اسلامی منڈی بہاؤالدین کے نامزد امیدوار این اے چوہدری ریاض فاروق ساہی پی پی 40 چوہدری حسن بوسال چوہدری رفیق ساہی محمد علی خان۔ میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ و عہدیداران ممبران ورکرز اور عوام نے بھر پور شرکت کی جماعت اسلامی منڈی بہاؤالدین کی کالج چوک پر سید حسن نصر اللہ صاحب کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھایا گیا اور انکے لئے بلند درجات و دعامغفرت کی گئی اس موقع پر چوہدری ریاض فاروق ساہی میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں،