حب(رپورٹ فاروق بلوچ )
حب کے صنعتکار مقامی مزدوروں کی حق تلفی بند کریں،
حب کے صنعتوں کے دروازے مقامی بے روزگاروں کیلئے کھولیں۔ بصورت دیگر ہم تمام قانونی و جمہوری راستے جانتے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ صنعتکار پریشان ہوں ہماری صرف یہی ڈیمانڈ ہے کہ مقامی بے روزگار نوجوانوں کو کمپنیوں میں روزگار فراہم کیا جائے
جام گروپ کے سینئر رہنما و کونسلر وڈیرہ زبیر گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حب میں سینکڑوں کی تعداد میں فیکٹریاں آباد ہیں مگر زیادہ تر فیکٹری مالکان یہاں کے مقامی نوجوان بے روزگار مزدوروں کو نظر انداز کر کے باہر سے مزدور لا رہے ہیں۔ اور کچھ کمپنی مالکان یہاں سیاسی گیم کھیلنا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں ایک کمپنی کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو نکالا گیا جس پر کمپنی میں بات چیت ہوئی تو 2 نوجوانوں کو رکھنے پر آمادگی ظاہر کی گئی جس کے بعد منع کر کے ٹھیکیدار سے رابطہ کرنے کو کہا گیا جبکہ ہمارا یہی کہنا تھا کہ ہم ٹھیکیدار سے کیوں رابطہ کریں ہم کمپنی میں بندے رکھوا رہے ہیں اس کی مرضی وہ جس سے کام کروائے مگر یہاں کمپنی مالکان سیاست کر کے ہمیں قبائلی طور پر دست و گریبان کر کے اپنا فائدہ کرانا چاہتا ہے جو ہم کبھی نہیں ہونے دینگے بہت جلد اس کمپنی کے حوالے سے تمام کوائف لے کر پر ہجوم پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ اپنے لوگوں کے حقوق کے دفاع کے لئے ہم ہر جمہوری و قانونی راستہ اپنانا جانتے ہیں