حیدرآباد (حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد سٹی دکانداران اسکریپ ایسو سی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کی پو ری کوشش ہے کہ تاجربرادری کو کاروبا ر کے وسیع مواقع مہیا کئے جائیں

حیدرآباد (حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد سٹی دکانداران اسکریپ ایسو سی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کی پو ری کوشش ہے کہ تاجربرادری کو کاروبا ر کے وسیع مواقع مہیا کئے جائیں، موجودہ حالات کے تناظر میں قانون پر عمل درآ مد کرنا، تاجربرادری کی ذمہ داری ہے، پو لیس ڈپا رٹمنٹ گاڑیوں کی چو ری اور چھیننے کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے او ر یہ ہی وجہ ہے کہ پو لیس ڈپا رٹمنٹ نے اسکریپ کی خریدو فروخت کے لئے    ایس۔او۔ پیز۔بنا دی ہیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔ حیدرآباد سٹی دکانداران اسکریپ ایسو سی ایشن کے صدر راشد قریشی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کا اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مسائل ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ اور ایس پی ہیڈ کوا رٹر شاہزیب چاچڑ کے ساتھ مل کر خوش اسلوبی سے حل کرائے، اس پر ہم ایس ایس پی امجد احمد شیخ،ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہ زیب چاچڑ اور آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ ہم سخت پریشان تھے مارکیٹ بند کرنے پر مجبور تھے  ان حالات میں آپ کے نائب صدر اویس خان اور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے رکن احسن ناغڑ نے ہما رے ساتھ بہت تعاون کیا ہے جس پر ہم آپ کا اور عہدیداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، وفد کے اراکین نے حیدرآباد چیمبر کے عہدیداروں کو سندھ کے روایتی تحائف پیش کئے۔

  • Related Posts

    حیدرآباد۔حسین آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے کوٹری کی رہائشی خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنےاحتجاج

      حسین آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے کوٹری کی رہائشی خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ…

    حیدرآباد۔کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا اس دوران دکانداروں اور مکانات میں لگے بجلی کے کنڈوں کو ہٹایا گیا اور بڑی تعداد میں تار ضبط کر لیے گئے

    حیسکو گاڑی کھاتا سب ڈویژن کے عملے نے سی او عبدالرحمان علی ابڑو اے سی رشید لغاری xen ظفر علی سولنگی اور sdo عثمان جعفری قیادت میں بیج نمبر 12…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views