حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے ہالاناکہ میں فلٹر پلانٹس کی زہریلی گیس کے اخراج سے 25 بچوں کی حالت غیر ہوگئی

 

حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے ہالاناکہ میں فلٹر پلانٹس کی زہریلی گیس کے اخراج سے 25 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے 9 بچوں کو ہسپتال میں داخل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ہالاناکہ فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج سے اطراف کی آ بادی سے تعلق رکھنے والے 29  افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں سول ہسپتال لے جایا گیا جن میں سے 9 بچوں کو ہسپتال میں داخل کرکے انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ باقی بچوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ۔ متاثر ہونے والے بچوںمیں 8سالہ عیزہ، 8سالہ عذیر، 7 سالہ ایان، 40 سالہ کاشف، 8 سالہ عیشا، 5سالہ سالار، 6 سالہ عسمہ، یسری، صوبیہ، فاطمہ، نذیراں، علی حسن، دُعا، شازیہ، بلال، فراز، فضل، حسنین، ثناء اللہ، جاوید، مدد، مزمل، فرحان، فریال، زرینہ، نوید اور فدا حسین شامل ہیں۔ اس واقعے کے حوالے سے علاقہ مکینوں کو کہنا ہے کہ جو بچے متاثر ہوئے ہیں ان کی عمریں چار سے بارہ سال ہے یہ بچے فلٹر پلانٹ کے قریب کھیل رہے تھے کہ زہریلی گیس سے ان کا دم گھٹا اور ان کی حالت غیر ہوگئی ۔ اس واقعے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔ ادھر فلٹر پلانٹ پر کوئی ذمے دار موجود نہیں تھا۔اس واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خود ڈپٹی زین العابدین میمن جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا ، متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہ پوٹو بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف میمن کو ہدایت کی کہ وہ زیر علاج بچوں کا ہرممکن علاج کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خان ، ناصر حسین قریشی نے ہالا ناکہ فلٹر پلانٹ میں کلورین گیس کے اخراج کے باعث 21 بچوں سمیت 29 افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر فوری طور پر حیدرآباد سول ہسپتال پہنچ کر عیادت کی اور متعلقہ ڈاکٹرز سے علاج کی معلومات لی اور ڈاکٹرز کو بہتر سے بہتر علاج کی ہدایت کی اور متاثرین کو ایم کی ایم پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو بھی کیاس موقع پر ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین و میڈیکل ایڈ کمیٹی کے اراکین وسیم بیگ ، کامران شیخ بھی موجود تھے۔

ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ واسا کے ملازمین نے نو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیا ،ڈی جی ایچ ڈی اے ، ایم ڈی واسا کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ ایچ ڈی اے مہران ورکر یونین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے جنرل سیکرٹری اسلم عباسی نے کہا کہ واسا کے ملازمین کو نو ماہ سے تنخواہیں اور ریٹائر ملازمین کو پنشن نہیں دی گئی ہیں جس کے باعث ان سینکڑؤں لازمین کے گھر میں فاقہ کشی ہے ، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں گھر کا گزارا کرنا مشکل ہو تو ایسے میں ملازمین کو نو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنا ان کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے ، ادارے کے افسران ذاتی مراعاتیں لینے ، ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ملازمیں ادھار لے کر اپنے گھروں میں گزارا کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے ہاتھوں مجبور ملازمین کے بچے تعلیم سے محروم ہیں جب کہ یوٹیلیٹی بل نہ ادا کرنے پر ان کے گھروں کی بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملازمین کو نو ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں اور ریٹائر ملازمین کو ان کی پنشن دی جائیں۔

اے سیکشن پولیس کی کارروائی میں 2 موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، مقدمہ درجتھانہ A-سیکشنایس ایچ او سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی اے سیکشن پولیس کی خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کے دوران موٹر سائیکل لفٹرز گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف وارداتوں میں چوری و چھینی گئی 2 عدد موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عامر میر بہر اور تصیل پٹھان کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکلوں کی تفصیلات چیک کی گئی جس کے نتیجے میں 1 موٹر سائیکل تھانہ A-سیکشن کی حدود یونٹ نمبر 12 لطیف آباد سے شہری محمد راشد شاہ کی چوری شدہ معلوم ہوئی جس کا مقدمہ کرائم نمبر 403/2024 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش مختلف علاقوں سے متعدد وارداتوں میں سرگرم ہونے کے انکشافات کیے گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اے سیکشن پولیس کی جانب سے مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے 

 انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں ریپڈ رسپانس فورس میں فرائض کی انجام دہی کیلئے پولیس افسران کی انتخاب کا عمل جاری  ہے ، ایس ایس پی ریپڈ رسپانس فورس میڈم نسیم آراء پنہور کی سربراہی میں ڈی ایس پی پرویز ابڑو اور انسپکٹر محمد اسلم نے حیدرآباد رینج کے اضلاع دادو،جامشورو و بدین سے تعلق رکھنے والے زیر تبادلہ اور متبادل حاضر ہونے والے پولیس افسران کی تعلیمی قابلیت، جسمانی صحت کے معیار، سروس ریکارڈ  اور عمر کو مد نظر رکھتے ہوئے ریپڈ رسپانس فورس میں ان کا انتخاب کرنے کیلئے نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، اس موقع پر انچارج اسٹیبلشمنٹ ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج بشیر احمد شاہ اور اسٹیبلشمنٹ کلرک ہمت علی جونیجو بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی ریپڈ رسپانس فورس میڈم نسیم آراء پنہور نے اس موقع پر کہا کہ سندھ پولیس کے شعبہ ریپڈ رسپانس فورس کی امن و امان کے قیام کیلئے شاندار خدمات ہیں ریپڈ رسپانس فورس کے افسران و جوانوں نے شہریوں کی جان ومال عزت و آبرو کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریپڈ رسپانس فورس کیلئے منتخب پولیس افسران معاشرے سے جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے،قانون کی بالا دستی اور امن و امان قائم کرنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گیانہوں نے مزید کہا کہ ریپڈ رسپانس فورس کیلئے منتخب افسران کو ریپڈ رسپانس فورس الانس دیا جائیگا ۔

رات گئے ٹنڈو یوسف پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ٹنڈو یوسف پولیس کا بھٹی گوٹھ لنک روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد سے مقابلہ پیش آیا ٹنڈو یوسف پولیس تھانہ حدود میں چیکنک پر مامور تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ دیا گیا جس پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی ٹنڈو یوسف پولیس کی جوابی کارروائی میں 1 ملزم موقع پر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ریحان قریشی کے نام سے ہوئی گرفتار زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق اسٹریٹ کرمنل گینگ سے ظاہر ہوا جوکہ ٹنڈو جام، راہوکی اور ٹنڈو یوسف کے مختلف علاقوں کرائم کی وارداتوں میں سرگرم تھے گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن پولیس تحویل میں لے لی گئی مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے حیدرآباد پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ اور مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے ٹنڈو یوسف پولیس نے ضابطے کی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

فورٹ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں مین پوری سپلائرز گرفتار، مقدمات درج، تھانہ فورٹ ایس ایچ او انسپکٹر محمد رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں فورٹ پولیس نے دوران گشت مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری کی سپلائز ناکام بنادی فقیر کے پڑھ کے قریب سے مین پوری سپلائر مستقیم قریشی کو گرفتار کرلیا گرفتار مین پوری سپلائر تیار شدہ مین پوری سپلائی دینے کیلئے جارہا تھا پرانی گوشت مارکیٹ کے قریب سے مین پوری سپلائرز بنام محمد ادریس آرائیں اور محمد عزیز قریشی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضوں سے مختلف کٹوں میں متعدد تیار شدہ مین پوری پولیس تحویل میں لے لی گئی گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے فورٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔

ہالاناکہ کے علاقے خورشید ٹان میں فلٹر پلانٹ میں سے کلورین گیس لیک ہونے والے واقعے کا ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے نوٹس لیا-آج ہالا ناکہ کے علاقے خورشید ٹان میں فلٹر پلانٹ میں سے کلورین گیس لیک ہونے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن متعلقہ مقام پر پہنچے -اطلاع کے مطابق گیس بھرجانے کے وجہ سے متعدد لوگ بے ہوش ہوگئے – ڈی سی حیدرآباد نے ریسکیو 1122 کی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام سے ملکر صورتحال پر ضابطہ لانے کو یقینی بنایا- بعد ازاں ڈی سی حیدرآباد سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں متاثرہ بچوں سمیت دیگر29 افراد زیر علاج ہیں – انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہپوٹو اور سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کی کہ گیس لیکیج کے باعث متاثرہ افراد کو ہرممکن مدد کی جائے -انتظامیہ، عوام کی حفاظت اور ہنگامی حالات کے دوران فورا جواب دینے کے لیے پرعزم رہے ۔

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات حیدرآبادارشاد علی چانڈیو کی زیر صدارت افسران و عملے کا ایک تعزیتی اجلاس ان کے دفترواقع شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حیدرآباد کے سینئر صحافی سکھر لاشاری اور راشد لغاری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیااور دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحومین کوجنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبرو جمیل کی توفیق دے

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے مختلف محاذوں پر گامزن ہیں۔ وہ ملک بھر کے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں اور پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے آئین کی بالادستی اور آئین کو مستحکم کرنے کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پاکستان کے آئین کی خالق جماعت ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ طورپر پاکستان کا آئین بناکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی وفاق کی علامت ہے اور یہ ملک کے عوام کو جوڑ کر کھ سکتی ہے۔ پہلے ذوالفقار علی بھٹو اس کے بعد بینظیر بھٹو پھر آصف علی زرداری اور اب بلاول بھٹو زرداری ملک کی خوشحالی کے مشن پر مسلسل کام کررہے ہیں ۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں خوشحالی ہوگی اور ملک کے عوام ایک مرتبہ پھر پاکستان میں آزادانہ طورپر اپنی خواہشات کی تکمیل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ آج جو بھی حالات ہیں اس کی بڑی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے جس کی قیادت مسلسل ملک کو غیر مستحکم کرنے کی طرف گامزن ہے۔

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ، این ایل ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد عمر شر حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سنیئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے میر پور خاص کے تعلیمی بور ڈکے ملازمین کی پچھلے کئی ماہ کی تنخواہوں سے عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بور ڈ میر پور خاص کے ملازمین کے گھر وں بے پناہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں بچوں کی تعلیمی اخراجات ، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی اور گھر کا کچن چلانے کے لئے بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے تعلیمی بورڈ میر پور خاص میں امتحانات اور دیگر سرکاری عمور بقائدگی سے ادا کر رہے ہیں لیکن حکومت انکی بنیادی ضروریات تنخواہوں کو ادا کرنے میں سستی کا مظاہر ہ کر رہی ہے جس سے ملازمین میں سخت اشعتیال پا یا جاتا ہے جس سے ملازمین کی کار دیگی پے اثر پڑنے کاامکان ہے آئندہ امتحانات بھی جو میر پور خاص بورڈ کی زمہ داری ہے اسکی ادائیگی میںبھی ملازمین کی جانب سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں لہذا فوری پر حکومت سندھ تعلیمی بورڈ میر پور خاص کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے پالیسی مرتب کرے اور فنڈکا اجرہ کر کے تمام تنخواہیں ملازمین کا ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جائے تاکہ ملازمین خوشگوار ماحول میں اپنی زمہ داریوںکہ با خوبی اور بہتر انداز سے انجام دے سکیں 

پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف سے قرض منظوری کی خوشیاں منانے کے بجائے افسوس کریں کہ وہ ملک کو مزید قرضوں میں جکڑتے جارہے ہیں جس سے مہنگائی میں مزید اِضافہ ہوگا جبکہ آئی ایم ایف کا قرضہ عوام کو سہولیات کیلئے نہیں بلکہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کیلئے ہوتا ہے اور جب تک آئی ایم ایف سے غلامی حاصل نہیں کر لی جاتی تب تک عوام مہنگائی کی چکی پستی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ابھی تک ناکام ہے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں،ایک طرف گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشر یا اضافہ،جبری ٹیکسز وصولی تو دوسری طرف دوائوں کی قیمتوں میں انتہا درجے کا اضافہ عوام کو آنسوں سے رلا دے گا۔پیٹرول کی قیمتوں میں جتنی کمی ہونی چاہیے تھی وہ نہ ہوسکی مگر جتنی قیمت کم ہوئی اسکے حساب سے نہ تو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی واقع ہوئی اور نہ ہی روزمرہ کی اشیا ء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور نہ ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی،حکومت کی جانب سے 2ماہ کا عوام کو ریلیف دیا گیا تھا جو ختم ہوگیا اور عوام اب وہی ٹیکسز بھرے گی۔محمد خالد قادری نے وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔بجلی،گیس اور دواں کی قیمتوں میں فوری کمی کو یقینی بنایا جائے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹیوآفیسرحیسکو محمد روشن اوٹھو نے حیدرآباد شہر کے مختلف سب ڈویزنوں، سٹیزن، قاسم آباد، حسین آباد، کوہسار اورعلامہ اقبال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ وزارت توانائی کے واضح احکامات ہیں کہ بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنا ہے اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کرنی ہے۔ لہذا اپ سب پر لازم ہے کہ صارف دوست سروس کے تحت تمام صارفین کو بجلی کی بہتر سروس دیتے ہوئے ان تمام احکامات پر عمل کریں اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں 100فیصد واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی روزانہ صبح 11بجے سے دن1بجے تک دو گھنٹے ہر سب ڈویزن میں کھلی کچہریاں لگا کر صارفین کے جملہ جائز مسائل خوش اخلاقی سے سنیں اور ان کو حل کریں جس افسر اور ملازم کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی اس کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا اور وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا ۔لہذا آپ تمام کو واضح ہدایت دی جا رہی ہیں کہ ان احکامات پر مکمل عمل کریں ۔

بزم فیضان پنجتن غوث الوارہ لطیف آباد یونٹ نمبر8 کے زیر انتظام275 ویں ماہانہ محفل غوثیہ ہال لطیف آباد یونٹ نمبر8 میلاد مصطفی ۖ ماہانہ محفل غوثیہ گیارہویں شریف زیر صدارت بانی و سرپرست غوثیہ ہال حاجی ڈاکٹر محمد اقبال شیخ نقشبندی قادری منعقد ہوئی جشن میلاد مصطفی ۖ سے خطیب علامہ مولانا مفتی محمد شاہدبرکاتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا محمد مصطفی ۖ کے ذکر سے اللہ خوش ہوتا ہے، انسان کو تمام عزتیں مقام مصفی ۖ کے طفیل سے ملی ہیں اللہ سب سے پہلے حضور ۖ کا نور تخلیق کیا لبیک یا رسول اللہ سے غوثیہ ہال گونج اٹھا عاشق رسول ۖ کی کثیر تعداد محفل میں موجود تھی حاجی ڈاکٹر محمد اقبال شیخ نقشبندی کے فرزند محمد اظہر شیخ نقشبندی عمریں کی سعادت حاصل کرنے پر محبت کرنے والوں نے گل پاشی کی تلاوت حمد و نعت حافظ امان اقبال شیخ نقشبندی نے سعادات حاصل کی، معروف نعت خواں سید صابر حسین نقشبندیم سید فیضان حسین نقشبندی، حکیم بلوچ ودیگر نے کلام پیش کیئے، حاجی ڈاکٹر محمد اقبال شیخ نقشبندی نے مذہبی رہنما فروغ نعت میں بڑا نام محمد اکرم قریشی اخترالقادری مرحوم کے لیے دعائے مغفرت درجات کی بلندی کے لیے دعا خاص ہوئی بعد از زائرین مدینہ خواتین پر گھر والوں گل پاشی کی لنگر عام کیا گیا، خادمین غوثیہ ہال شہاب الدین پٹھان، حاجی اطہر شیخ، افضال شیخ تھے۔

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  آج حیدرآباد پہنچ رہے ہیں وہ جمعہ کی شب سات بجے کوہ نور چوک پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں شہر بھر میں پینافلیکس اور پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ ہینڈ بلز تقسیم کئے جارہے ہیں جلسہ میں صوبائی اور مقامی رہنما بھی خطاب کریں گے ۔

  • Related Posts

    حیدرآباد۔حسین آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے کوٹری کی رہائشی خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنےاحتجاج

      حسین آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے کوٹری کی رہائشی خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ…

    حیدرآباد۔کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا اس دوران دکانداروں اور مکانات میں لگے بجلی کے کنڈوں کو ہٹایا گیا اور بڑی تعداد میں تار ضبط کر لیے گئے

    حیسکو گاڑی کھاتا سب ڈویژن کے عملے نے سی او عبدالرحمان علی ابڑو اے سی رشید لغاری xen ظفر علی سولنگی اور sdo عثمان جعفری قیادت میں بیج نمبر 12…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views