دادو(رپورٹ مختيار علي سومرو) دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں ام رباب چانڈیو کے خاندان کے تین افراد، دادا کرم اللہ چانڈیو، والد مختار چانڈیو، چاچا قابل چانڈیو کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ام رباب چانڈیو کیس کے مدعی پرویز چانڈیو کے ہمراہ عدالت پہنچیں

 دادو(رپورٹ مختيار علي سومرو)

 

دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں ام رباب چانڈیو کے خاندان کے تین افراد، دادا کرم اللہ چانڈیو، والد مختار چانڈیو، چاچا قابل چانڈیو کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ام رباب چانڈیو کیس کے مدعی پرویز چانڈیو کے ہمراہ عدالت پہنچیں جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمان سردار خان چانڈیو برہان خان چانڈیو اور ایس ایچ او کریم بخش بھی عدالت میں پیش ہوئے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو حیدرآباد جیل سے سخت سیکیورٹی میں دادو کی عدالت میں لایا گیا کیس کی سماعت کے دوران دونوں فریقین کے وکیلوں کی غیر حاضری کے باعث دادو ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج حسن علی کلوڑ نے کیس کی آئندہ سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے کہا کہ وہ 7 سال سے کیس کی پیروی کر رہی ہیں ہم نے سنا اور سمجھا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے لیکن 7 سال سے ریاست اور ادارے انصاف دینے میں ناکام رہے ہیں میں حیران ہوں کہ ماں دیکھ رہی ہے کہ اس کی بیٹی انصاف کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہے لیکن وہ خاموش ہے انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے جس کے لیے وہ یہاں آتی ہیں ہمارے پیاروں کے ساتھ بے گناہوں کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے ہمارے وکیل کے پاس کراچی میں نقیب اللہ کا کیس تھا اس لیے وہ یہاں نہیں آ سکے ہمیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن ہم اپنے حقوق لڑ کر بھی لیں گے سندھی قوم ایک قابل فخر قوم ہے جو موت کو قبول کرتی ہے لیکن جھکنا تسلیم نہیں کرتی میں بھی سندھی ہوں دوسری جانب دادو کی عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

  • Related Posts

    دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو) دادو کے سینئر صحافی مرحوم سعید سندھی کی 8 ویں برسی سندھ جرنلسٹ یونین ضلع دادو کی جانب سے دادو پریس کلب میں سادگی کے ساتھ منائی گئی

     دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)  دادو کے سینئر صحافی مرحوم سعید سندھی کی 8 ویں برسی سندھ جرنلسٹ یونین ضلع دادو کی جانب سے دادو پریس کلب میں سادگی کے ساتھ منائی…

    دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو) دادو چھانو شاہ آباد کالونی کے رہائشی محمد سلیم ببر نے دادو پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی 5 ماہ قبل مسمات زرینہ ولد علی محمد سولنگی سے ہوئی تھی میرے سسرال والے فراڈی ہیں میری بیوی کی پہلے بھی 2 شادیاں کروا چکے ہیں انہوں نے مجھ سے 2 لاکھ 60 ہزار لیے ہیں انہوں نے مجھے نہیں بتایا کہ عدالت میں کیس چل رہا ہے

      دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)  دادو چھانو شاہ آباد کالونی کے رہائشی محمد سلیم ببر نے دادو پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی 5 ماہ قبل مسمات…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views