دادو(رپورٹ۔مختیارعلی سومرو) ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ علی کا پکٹ ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سہولت مہیا کرنے کا احسن اقدام انڈس ہائی وے اور لنک روڈوں پر پولیس اہلکاروں کیلئے پکی چوکیاں بنوا دی گئیں

 دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)

 

ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ علی کا پکٹ ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سہولت مہیا کرنے کا احسن اقدام انڈس ہائی وے اور لنک روڈوں پر پولیس اہلکاروں کیلئے پکی چوکیاں بنوا دی گئیں جبکہ پرانی خستہ حال چوکیوں کی بھی مرمت کروائی گئی ہے علاؤہ ازیں دادو بی سیکشن تھانے کی عمارت میں بھی تزئین و آرائش کا کام کروایا گیا ہے ایس ایس پی نے دادو بی سیکشن تھانے کی حد میں تعمیر و مرمت کرائی گئی مختلف چوکیوں اور پکٹوں کا افتتاح کیا ایس ایس پی کی جانب سے مختلف چوکیوں کو دادو پولیس کے شہید اہلکاروں کے ناموں سے منسوب کردیا گیا ہے جس میں شیخ دڑو لنک روڈ پر قائم چوکی کو شہید ھیڈ کانسٹیبل محمد حسن ملاح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جام بھنڈ پٹرول پمپ کے قریب پولیس چوکی کو شہید ھیڈ کانسٹیبل دلدار بھنڈ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے بائی پاس پر قائم ایک پکٹ کو شہید ھیڈ کانسٹیبل ممتاز علی پنہور کا نام دیا گیا ہے چیک پوسٹوں کی عمارتوں کی مرمت سمیت رنگ روغن، بجلی اور سینٹری ورکس جیسی بنیادی سہولیات کے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ مختلف پکٹوں کی تعمیرِ نو کروائی گئی ہے تھانہ دادو بی سیکشن کے بلڈنگ کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنایا گیا ہے خاص طور پر لاکپ میں پانی اور بجلی کی دستیابی سمیت واشروم کی صورتحال کو بہتر کیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی آصف علی آرائیں، ایس ایچ او بی سیکشن ریاض احمد بھٹو ھیڈ محرر بی سیکشن شاہنواز وگھیو اور دیگر افسران موجود تھے اس موقع پر ایس ایس پی دادو کا کہنا تھا کہ مذکورہ چوکیوں کی خستہ حالت تھی ہائی وے کی باز پکٹوں پر پولیس اہلکاروں کو سردی، گرمی اور بارشوں میں کھلے آسماں تلے ڈیوٹی کرنی کی دشواری کا سامنا تھا گزشتہ ماہ ضلع دادو کی چارج سنبھالنے کے بعد پولیس اہلکاروں کے اس اہم مسئلے پر کام کیا اور ہائی ویز پر کھلے آسماں تلے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو پکی چھت مہیا کرنے کے اقدامات کیے گئے پیر شاخ سے لیکر دھامراہ واہ تک انڈس ہائی پر قائم پکٹوں کی مرمت اور تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کا کام مکمل ہو چکا ہے ان کاوشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو شاباشی دیتا ہوں تعمیر و مرمت کرائی گئی تمام چوکیوں/ پکٹوں پر مقرر پولیس اہلکاروں سے بہتر کارکردگی کی امید ہے

  • Related Posts

    دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو) دادو کے سینئر صحافی مرحوم سعید سندھی کی 8 ویں برسی سندھ جرنلسٹ یونین ضلع دادو کی جانب سے دادو پریس کلب میں سادگی کے ساتھ منائی گئی

     دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)  دادو کے سینئر صحافی مرحوم سعید سندھی کی 8 ویں برسی سندھ جرنلسٹ یونین ضلع دادو کی جانب سے دادو پریس کلب میں سادگی کے ساتھ منائی…

    دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو) دادو چھانو شاہ آباد کالونی کے رہائشی محمد سلیم ببر نے دادو پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی 5 ماہ قبل مسمات زرینہ ولد علی محمد سولنگی سے ہوئی تھی میرے سسرال والے فراڈی ہیں میری بیوی کی پہلے بھی 2 شادیاں کروا چکے ہیں انہوں نے مجھ سے 2 لاکھ 60 ہزار لیے ہیں انہوں نے مجھے نہیں بتایا کہ عدالت میں کیس چل رہا ہے

      دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)  دادو چھانو شاہ آباد کالونی کے رہائشی محمد سلیم ببر نے دادو پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی 5 ماہ قبل مسمات…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views