دینہ (چودھری فصیح اللہ سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات 5نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہو کر فیملی کو یرغمال بنا لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، اڑھائی لاکھ روپے نقدی ، قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین لیے ، ڈاکو نے گھر میں آئے بکرا ذبح کرنے والے 2قصابوں کو بھی نہ بخشاان سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی ، ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چھنی گجراں میں چوہدری راشد کے گھر 5نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو داخل ہو گئے اور گھر میں داخل ہوتے ہی اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 15لاکھ روپے کے طلائی زیورات ، اڑھائی لاکھ کی نقدی ، 4عدد قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین لی ، اسی دوران گھر میں بکرا ذبح کرنے آئے 2قصابوں کو بھی نہ بخشا ان سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی ، ڈاکو واردات کے بعد کار میں رات کے اندھیرے میں باآسانی کے اتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…