رپورٹ۔محمدحسین سومرو
رضویہ سوسائٹی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی
آئی جی سندھ پولیس کے احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او رضویہ نے ہمراہ پولیس پارٹی کے خفیہ اطلاع پر بمقام عثمانیہ سوسائٹی ناظم آباد نمبر 01 پر بابو کباڑی کی دوکان* پر کاروائی کرتے ہوئے چھینی ھوئی موٹر سائیکل و چوری کی موٹر سائیکل اور کار کے کھلے ھوئے پرزے/اسپئیر پارٹس پانی کی موٹریں برآمد ہوئی کاروائی کے دوران دو اشخاص کو پولیس نے گرفتار کیا
ملزمان کی شناخت *(01) محمد شریف قریشی عرف بابو ولد عبد العزیز (02)سلیم عرف گڈو بادشاہ ولد زکریا خان* کے نام سے ہوئی
برآمدہ 02 موٹر سائیکل کی متعلق معلومات پر پتہ چلا کہ موٹر سائیکل نمبر *(01)KKC-0629 سپر پاور مقدمہ الزام نمبر 111/2024 جرم دفعہ 381-A تھانہ پاپوش نگر۔ (02)KLV-5615 سپر پاور جو کہ مقدمہ الزام نمبر253/2024 جرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ لیاقت آباد* کی مال مقدماتی ہیں
مزید انٹروگیٹ پر ملزمان بالا نے بتلایا کہ یہ موٹر سائیکلیں و دیگر سامان بالا ہم نے ہیروئنچیوں و دیگر افراد سے خریدا ہے جو وہ چوری یا چھین کر لاتے ہیں جسکو ہم ٹکڑے ٹکڑے کر کے آگے فروخت کرتے ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ *302/2024جرم دفعہ 411/412/413/34 ت پ* قائم کر کے تفتیش کا آغاز کردیا