سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
استاد دین محمد ڈاہری نواحی گاؤں گولو ڈاہری کے رہائشی نے اپنی بیٹی عارفہ اور زوجہ مسمات سفوراں اور بیٹوں کے ہمراہ سکرنڈ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی عارفہ کو ایک پلاٹ دیا تھا جس پر اسکے شوہر علی بخش اور اسکے بھائی اسلم ، اکرم اور سسر نے قبضہ کر کے میری بیٹی کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور وہ پلاٹ حبیب اللہ ڈاھری اور بگن کو فروخت کرنا چاہا جسکی اطلاع ملنے پر میری بیٹی نے اپنے شوہر سے اپنا پلاٹ لینے کی بات کی تو اسکے شوہر علی بخش نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ جان سے مارنے اور میرے بیٹوں کو جان سے مارنے اور پولیس سے مروانے کی دھمکیاں دیں ہماری ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ہماری بیٹی کو پلاٹ واپس کرایا جائے اور میرے بیٹوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔