سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ کے نواحی گاؤں صابو راہو میں منظور ماچھی نے گھریلو تكرار پر اپنی بیوی مسمات امام زادی کو کلہاڑیوں کے پ در پ وار کر کے سخت زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسمات امام زادی نے گھریلو خرچ کے لیے اپنے شوہر منظور ماچھی سے پیسوں کا تقاضا کیا تھا جس کی وجہ سے شوہر منظور ماچھی نے طیش میں آ کر اپنی بیوی مسمات امام زادی پر کلہاڑیوں وار کر کے سخت زخمی کردیا جسے فری همدرد ایمبولینس سروس کی ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو کر کے تعلقہ اسپتال سکرنڈ پُہنچایا۔ جہاں زخمی مسمات امام زادی کی حالت بگڑنے پر نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جبکہ ملزم منظور ماچھی کے خلاف پولیس نے ابھی تک کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی