سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم کا نوابشاھ کے مختلف برف کے کارخانوں کا دورہ

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم کا نوابشاھ کے مختلف برف کے کارخانوں کا دورہ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست محمد راھمون، سیکرٹری ماحولیات نبیلہ عمر، ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) نعیم احمد مغل کی ہدایت پر SEPA شہید بینظیر آباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل نے نواب شاہ شہر میں واقع مختلف آئس فیکٹریوں کا دورہ کرکے آئس فیکٹریوں کا ماحولیاتی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل انچارج سیپا نے بتایا کہ دورے کے موقع پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ  زیادہ تر فیکٹریاں غیر رجسٹرڈ ہیں اور کچھ آئس فیکٹریوں کے مالکان بھی ایمبریلا کمپلائنس  کے تحت نہیں تھے۔ وہ برف بنانے کے لیے مناسب ٹیسٹنگ سسٹم کے بغیر پانی کا استعمال کر رہے تھے جس سے صارفین کے لیے متعلقہ خطرات کا امکان پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امونیا چیمبر کے قریب کوئی بھی سینسر نہیں لگایا گیا تھا تاکہ لیکیج کی صورت میں قبل از وقت وارننگ ہو سکے۔ انہوں نے برف فیکٹریوں کے مالکان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  SEP ایکٹ 2014 کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام برف فیکٹریوں کےمالکان کے ساتھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی شہید بینظیر آباد میں آئس فیکٹری کے معاملے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views