سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیرآباد کا دورہ کرکے جیل انتظامیہ سے قیدیوں کو ملنے والی علاج معالجے، تعلیم، ادویات، کھانے پینے، سنگین مریضوں کو ریفرل طریقے کار، عدالت میں پیش سمیت دیگر سہولیات کے متعلق معلومات لی اور قیدیوں سے بھی ملاقات کرکے سہولیات کے متعلق معلومات لی اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ غلام رسول مشوری، ڈپٹی جیل سپرنٹینڈنٹ سدا حسین زرداری، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی اور لیگل ایڈ سوسائٹی نواب شاہ کی ٹیم بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کررہا ہوں جس کا مقصد قیدیوں کو ملنے والی سہولیات اور علاج معالجے کے متعلق جائزہ لینا ہے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے جیل انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جیل قوانین کے تحت قیدیوں کو تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر جیل انتظامیہ نے ریجنل ڈائریکٹر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ جیل مینوئل کے تحت قیدیوں کی رشتے داروں کے ساتھ ملاقات کے علاؤہ علاج معالجے، تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس موقع ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری اور لیگل ایڈ سوسائٹی کی ٹیم نے 06 قیدیوں کو لیگل ایڈ سوسائٹی کے ذریعے مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے جیل کے احاطے میں پودہ بھی لگایا۔