سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دو الگ الگ مركزی جلوس نکلے پہلا جلوس شہباز شاخ سے جبکہ دوسرا شہید بینظیر انٹرچینج سے برآمد ہوا
پہلا جلوس عید میلاد النبی ﷺ کونسل کی جانب سے مفتی فیض محمد سكندری،مولانا علامہ عمر دراز اختر القادری کی قیادت میں شھید بینظیر انٹر چینج سے نکلا جبکہ دوسرا جلوس جماعت اہلسنت پاکستان سکرنڈ کے سید نور محمد شاہ جیلانی کی قیادت میں شہباز شاخ سے نکلاجلوس میں ایم پی اے غلام قادر چانڈیو ، حافظ محمد مٹھل ٹاون چیئرمین سید عزیر اختر شاہ جاموٹ ، سمیت دیگر اکابرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دونوں جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوۓ صحافی چوک پہنچے۔ جہاں شہریوں کی جانب سے جلوس کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم دنیا میں تشریف لائے تو دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا انہوں نے انسان کو جو گندگی بری عادات میں پڑا تھا انکو ان برائیوں سے نکال کر دنیا میں امن و آشتی کو پیغام دیا اور جھگڑوں کو ختم کیا اس موقع پر شہر مرحبا یا مصطفیٰ،سرکار کی آمد مرحبا سے گونج اٹھا،درود و سلام کی سدا سے فضا معطر ہوگئی عاشقان رسول ایک دوسرے کو خوشیوں میں مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے۔ایک مركزی جلوس کا اختتام محمدی مسجد ٹنکی والی اسٹیشن روڈ پر ہوا جبکہ دوسرے جلوس کا اختتام درگاہ شہید بابا جیو جُنگ پر ہوا۔