سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر ٹرانسجینڈرز کی انتخابی عمل میں شمولیت یقینی بنانے کے لیے انکی رجسٹریشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اسی مقصد کے لیے آج کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ٹرانسجینڈرز فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ بنوائیں تاکہ انکے ووٹ کی رجسٹریشن یقینی بنائی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ قومی شناختی کارڈ بنوانا ہر پاکستانی شہری کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات حاصل کرسکیں انہوں نے کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ ووٹ کی رجسٹریشن کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اپنے اداروں میں پروگرام منعقد کریں اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد آصف، ایسوسی ایٹ پروفیسر شہناز لاکھو، پرنسپل حمیرا میر، لا آفیسر فرحانہ ارم، پرنسپل شبانہ ناز صدیقی، ٹرینر نصرت شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر خدیجہ جمالی، نادرا کے اسداللہ رند، مسرور میمن، ٹرانسجینڈر کاشف اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی اور ووٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔