سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد اللّٰہ بچایو گبول نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی پارک میں پودہ لگا کر گرین بیلٹ کے تحت مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد اللّٰہ بچایو گبول نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی پارک میں پودہ لگا کر گرین بیلٹ کے تحت مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد اللّٰہ بچایو گبول نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جس کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ صرف پودے لگانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ان پودوں کی دیکھ بھال کرنا بھی لازمی ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللّٰہ بچایو گبول نے مزید کہا کہ ملک کو سرسبز اور ماحول دوست بنانے کے لیے گرین بیلٹ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ و دیگر کورٹس میں شجرکاری شروع کی گئی ہے جس سے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنے گھروں میں بھی پودے لگانے چاہئے اس موقع پر اے ٹی سی کورٹ کے جج عبدالغفور کلھوڑو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شاہد احمد اعوان، وقار احمد سومرو، ظفر حسین لغاری، فریحہ سنوبر ناز، اویس احمد ابڑو، سینئیر سول ججز انور احمد، اصغر علی، محمد اکمل میمن، سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ  خوشی محمد، حمیداللہ، زاہد حسین چنہ، فیملی جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ نواب شاہ امبرین بتول فاطمہ، کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے جج امداد علی کیریو، سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ سکرنڈ علی حسن مری، ارشاد علی خاصخیلی، سیکنڈ سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ قاضی احمد امانت علی کھوسو، سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ دولتپور فرمان علی تگڑ، حنان علی، سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ دوڑ رمضان احمد اور عنایت علی نے بھی پودے لگائے اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق احمد زرداری نے نے بتایا کہ گرین بیلٹ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سمیت ضلع کے دیگر عدالتوں میں 5 سو زائد پودے لگائے جائیں گے اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللّٰہ بچایو گبول نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پرچم کشائی بھی کی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کےلیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views