فلسطین میں انسانی امداد سے انکار انسانی دشمن عمل اور اسرائیل کی کھلی بدمعاشی ہے،براہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کی خود مختار فلسطین ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں، شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کا اُصولی موقف دنیا پر واضع ہوچکا ہے اور یہی موقف پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے، شاداب رضا نقشبندی
او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرئے، شاداب رضا نقشبندی
فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے مسلم ممالک کو بھرپور آواز اٹھانا اور عالمی سطح پر اسرائیل اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھانا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
پاکستان سنی تحریک کی اسرائیل مصنوعات کے بائیکاٹ اور فلسطین کی حمایت میں دستخطی مہم جاری رہے گی،شاداب رضا نقشبندی
سازشی عناصرتنظیم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں وہ اسرائیل مخالف دستخطی مہم میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین میں انسانی امداد سے انکار انسانیت دشمن عمل اور اسرائیل کی کھلی بدمعاشی ہے، پاکستان کی خود مختار فلسطین ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان کا اُصولی موقف دنیا پر واضع ہوچکا ہے اور یہی موقف پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے،او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرئے،غزہ کے مسلمانوں سے مکمل اظہار یکجہتی اور ان پر ہونیوالے مظالم وبربریت کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے مسلم ممالک کو بھرپور آواز اٹھانا اور عالمی سطح پر اسرائیل اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھانا ہوگا،اسرائیل نے ظلم وستم اور جبر کی تمام حدیں پار کردیں اور اقوام متحدہ کی بے بسی پس پردہ مظالم کی حمایت کے زمرے میں آتی ہے،پاکستان سنی تحریک کی اسرائیل مصنوعات کے بائیکاٹ اور فلسطین کی حمایت میں دستخطی مہم جاری رہے گی،سازشی عناصر پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں وہ اسرائیل مخالف دستخطی مہم میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، کارکن اتحاد ویکجہتی کے ساتھ سازشی عناصر کی سازشوں کو تنظیمی کا،وں اور شعور سے ناکام بنادیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ کارکنا اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں سازشی عناصر ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے،پاکستان سنی تحریک اپنے شہداء قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلسنت کے تشخص کو بحال کرا کر دم لیگی، دین اسلام مسلمانوں نوں کو آپس میں رواداری اور محبت کا پیغام دیتا ہے،شدت اگر کسی کو دیکھانی ہے تووہ اسلام دشمن قوتوں کے کو دیکھائے،اہلسنت نے ہمیشہ نفرتوں کو ختم ظالموں اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے،راہ میں آنیوالی مشکلات وتکالیف کو تنظیمی کام اور شعور سے دور کردینگے،دھونس دھمکیوں اور تشدد کی راہ اپنانے والے ذاتی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں،کارکنان اپنے تنظیمی کاموں کے ذریعے دھون دمکی اور تشدد کی سوچ کو زمین بوس کردیں۔#