(رپورٹ بیورو چیف ای این آئی نیوز ایجنسی)مسعود پزشکیان ایران کے صدر منتخب
مسعود پز شکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر صدر مملکت،چیئرمین سینیٹ،سپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد
ایران کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا گیا،ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی ہے ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ حاصل کئے اور ایران کے صدر منتخب ہو گئے، ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ ملے،ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشکیان نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ہیں،ایرانی صدارتی انتخابات میں 3 کروڑ ووٹ ڈالے گئے،مسعود پزیشکیان نے 28 لاکھ ووٹوں سے سعید جلیلی کوشکست دی .