منڈی بہاءالدین،(۔میاں شریف زاہد )
ضلع منڈی بہاءالدین میں بھی ہمت کارڈ کا اجراءکر دیا گیا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی حمیدہ وحیدالدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمت کارڈز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، سابق چیئرمین منشاء گوندل، سابق چیئرمین محمد ذوالقرنین اور سپیشل افرادکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔