منڈی بہاؤالدین ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اور ڈی پی او احمد محی الدین کی زیر صدارت 12ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

 منڈی بہاوالدین، ( میاں شریف زاہد   )

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اور ڈی پی او احمد محی الدین کی زیر صدارت 12ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ 

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ علمائے کرام عوام میں ہم آہنگی، محبت و اخوت اور برداشت کو فروغ دے کر امن و سلامتی کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،

منڈی بہاﺅالدین کے علمائے کرام ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں،یہی جذبہ ربیع الاول کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مل کر اپنے اندر اتفاق ،اتحاد و بھائی چارے کی فضاءکو قائم رکھیں اور برداشت اور رواداری کی مثبت سوچ کو فروغ دیں۔ ہم سب نے مل کر ضلع کے امن کو قائم رکھنا ہے۔

ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول کے موقع پرانتظامی امور کی عمدہ تکمیل سمیت فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسائل کے حل اور تجاویز پر عمل کی یقین دہانی کروائی ۔

 علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views