مینیجر نیشنل بینک نورپور تھل ملک خالد محمود اولکھ کی بھرپور مخلصانہ کوششیں رنگ لائیں

 خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مینیجر نیشنل بینک نورپور تھل ملک خالد محمود اولکھ کی بھرپور مخلصانہ کوششیں رنگ لائیں،  بینک میں اے ٹی ایم مشین نصب کر دی گئی ، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تمام متعلقہ ارباب اختیار کو زبردست خراج تحسین اور اظہار تشکر ۔ نیشنل بینک نورپورتھل میں اے ٹی ایم مشین نہ ہونے کی وجہ سے وسیع و عریض علاقہ تھل کے ملازمین، پنشنرز اور کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا تھا ۔ چنانچہ اس صورتحال کے پیش نظر ہر دلعزیز مینیجر نیشنل بینک نورپور تھل ملک خالد محمود اولکھ نےیہاں پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی عوامی حلقوں کی مشکلات کے ازالے کی خاطر اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کے لیے متعلقہ ارباب بست وکشاد سے مسلسل رابطہ رکھا ہوا تھا ۔ ملک خالد محمود اولکھ کی ان  مخلصانہ کوششوں کے حوالے نورپورتھل پریس کلب کے فاؤنڈر ممبرز ملک محمد حیات جوئیہ،  ایم نوردین اور راجہ نورالہی عاطف کو کچھ عرصہ قبل ریجنل ہیڈ نیشنل بینک میانوالی شیخ ارشد عباس نے بینک ہذا کے وزٹ کے موقع پر ایک خصوصی نشست کےدوران بھی بتایا تھا جس میں سینیئر آفیسر نیشنل بینک ملک ابوبکر بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء عوامی، سماجی،کاروباری اور صحافتی  حلقوں نے اہلیان علاقہ کا یہ درینہ مطالبہ پورے کرنے پر جی ایم نیشنل بینک فیصل آباد رانا اصف وکیل ، ریجنل ہیڈ نیشنل بینک میانوالی شیخ ارشد عباس ، اپریشنل آفیسر ملک محمد مشتاق اور مینیجر نیشنل بینک نورپورتھل ملک خالد محمود اولکھ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ دریں اثناء مینیجر نیشنل بنک نورپورتھل ملک خالد محمود اولکھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ الحمدللہ بینک ہذا میں اے ٹی ایم مشین نصب کر دی گئی ہے جو انشاءاللہ بہت جلد ایکٹو کر دی جائے گی  اور علاقہ کے لوگ اس سے استفادہ حاصل کریں گے ۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views