ننکانہ حب (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو ڈینگی ، پولیو و دیگر مہلک بیماریوں سے مکمل بچاو کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ،

ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو ڈینگی ، پولیو و دیگر مہلک بیماریوں سے مکمل بچاو کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ، محکمہ صحت ، ریونیو ، تعلیم ، پولیس و دیگر محکمہ جات کے افسران و دیگر عملہ پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کوئی کمی یا کمزوری نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ان خیالات کا اظہار 09 اکتوبر 2024 سے ضلع بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد طلحہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان شبیر ، سی ای او ایجوکیشن احسن فرید ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شبیر حسین ، سی اوز میونسپل کمیٹیز ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد طلحہ نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کو 09 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع ہو گی اور 03 نومبر تک جاری رہے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی 1096 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ سر انجام دیں گی اور 72 فکسڈ ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف عمل ہونگی جبکہ 30 ٹرانزٹ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں ، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میں پولیو کے قطرے پلائیں گی۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1198 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ سر انجام دیں گی، پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار 03 سو سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے سی او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے 05 سال سے چھوٹے بچوں کی لسٹیں فوری طور پر محکمہ صحت کو فراہم کر دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پٹواری حضرات اور یو سی ایم اورز ضلع بھر کی تمام مساجد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے بارے اعلانات کروائیں اور محکمہ صحت کمیونٹی سیشن کے انعقاد کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام افسران پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں ڈینگی مچھر کے خاتمے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے والے افراد کو نوٹسز سمیت جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں اور کاروائیوں کے دوران ڈینگی مچھر کا باعث بننے والے مقامات کو سیل بھی کیا جا رہا ہے جبکہ ڈینگی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ افسران ، ملازمین و ڈینگی ٹیمیں نئے جذبے اور دلجمی سے کام جاری رکھیں ، ہاٹ سپاٹس مقامات کی چیکنگ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ، ان اور آوٹ ڈور ٹیمیں اپنے اہداف کو ہر صورت حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ، کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی ٹیموں کی نگرانی کے لیے خود فیلڈ میں جا کر چیکنگ کروں گا۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views