ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ )
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے رات گئے گرو بازار سمیت ننکانہ سٹی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ننکانہ سٹی میں تجاوزات سمیت بورڈز کی تنصیبات کے عمل کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، سی او میونسپل کمیٹی راو انوار سمیت انفورسمنٹ انسپکٹرز بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران انجمن تاجران کے نمائندوں سے ملاقات کی اور تاجر برادری کی جانب سے دوکانوں کے آگے بورڈز لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں ایک ہی سائز اور ڈیزائن کے بورڈز لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایک سائز اور ایک ہی ڈیزائن کے بورڈ لگانے پر ضلع ننکانہ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری دوبارہ تجاوزات سے گریز کرے ، شہریوں کی گزرگاہوں کو بند نہ کیا جائے ، دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے کاروبار کو سیل جبکہ دوکاندار کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے رات گئے ننکانہ سٹی کی تمام پارکس میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔انہوں نے پارکس میں صفائی ستھرائی ، واکنگ ٹریک ، بونڈری وال سمیت لائٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین، سی او ضلع کونسل اور سی او میونسپل کمیٹی راو انوار بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارکس کی تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کیا جائے اور شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کی جائیں۔انہوں نے سی او میونسپل کو ہدایت کی کہ شہر کی ایک بڑی پارک کو خواتین کے لیے مختص کر دیا جائے اور عملے کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ کوئی بھی مرد خواتین کی پارک میں داخل نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام پارکس میں پھلدار اور پھول دار پودے لگائے جائیں ، شجر کاری کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ننکانہ سٹی میں لگائے جانے والے ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔