ننکانہ صاحب عطائی ڈاکٹرز ، جعلی میڈیکل اسٹورز ، نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں

 ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ ندیم احمد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عطائی ڈاکٹرز ، جعلی میڈیکل اسٹورز ، نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا خصوصی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ذیشان شبیر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شمائلہ عابد ، ڈرگ انسپکٹرشاہکوٹ ، ڈرگ انسپکٹر سانگلہ و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 19 کیسز کی سماعت ہوئی۔اجلاس کی سفارشات پر 03 میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ کرنے ، 07 میڈیکل سٹوروں کو وارننگ اور 08 میڈیکل اسٹورز کے چالان عدالتوں میں بجھوانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ضلع بھر میں زائد المیعاداور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے اور ضلع ننکانہ میں تعینات تمام ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر ادارے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جعلی اور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور انکو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views